تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سونے کی قیمتیں مزید نیچے آگئیں

پاکستان میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آنے پر سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ‏ہے۔

جمعرات کے روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 3700 روپے کمی کی بعد 120550 روپے ہوگئی جب کہ 10 ‏گرام سونے کی قیمت 3170 روپے کمی کے بعد 103352 روپے تک پہنچ گئی۔ ‏

چئیرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 11 ڈالر اضافہ ‏کی بعد سونا 1800 ڈالر فی اونس کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 8550 روپے کمی کے بعد 124250 روپے ہوگئی جب کہ 10 ‏گرام ‏سونے کی قیمت 7329 روپے کمی کے بعد 106524 روپے ہوئی۔

سعودی عرب کی جانب سے مالی معاونت کے بعد سونے اور ڈالر کی اونچی اڑان کو نہ صرف ‏بریک لگ گئی بلکہ ‏قیمتیں بھی کم ہوئیں۔

Comments

- Advertisement -