اشتہار

مسلمان طالب علم کو دہشتگرد کہنا ٹیچر کو مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں مسلمان طالب علم کو دہشتگرد کہنے پر ہائی اسکول کے ٹیچر کو معطل کر دیا گیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست نیوجرسی کے ریج فیلڈ میموریل ہائی اسکول میں پیش آیا جہاں ‏مسلمان طالب علم کو ایک استاد کی جانب سے نفرت انگیز رویے کا سامنا کرنا پڑا۔

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ 17 سالہ محمد زوبی نے اہل خانہ کو ‏اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ استاد نے سب کے سامنے اسے دہشت ‏گرد کہا۔

- Advertisement -

Teacher suspended for 'terrorist' comments to Muslim student

ان کے مطابق جب محمد زبی نے اپنے ریاضی کے استاد سے پوچھا کہ انہیں ہوم ورک دیا جائے تو ٹیچر نے دیگر ‏طلبہ کی موجودگی اور ایک دوسرے ٹیچر کے سامنے یہ کہا کہ ہم دہشتگردوں سے بات نہیں کرتے۔

والدین نے واقعے کی شکایت اسکول انتظامیہ سے کی جس نے فوری طور پر انکوائری شروع کرتے ہوئے ٹیچر کو ‏معطل کر دیا اور تحقیقات مکمل ہونے تک استاد کو تدریس سے روک دیا گیا۔

NJ teacher suspended after telling Muslim student 'we don't negotiate with  terrorists' :: WRAL.com

ریج فیلڈ اسکول ڈسٹرکٹ نے بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی طالب علم یا عملے کے ممبر کے ساتھ کسی بھی قسم ‏کے امتیازی سلوک کو قطعی طور پر برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

NJ teacher suspended for Muslim student islamophobic remark

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں