تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

‏’مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گی‘‏

عسکری قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دےگی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضاکی سربراہی میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ‏تینوں مسلح افواج کےسربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکیورٹی امور بشمول اسٹریٹیجک اور روایتی پالیسیوں ‏کے امور پر گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں خطے بالخصوص افغانستان کی تازہ صورتحال زیرِغور آئی اور درپیش چیلنجز اور ان سے نبردآزما ‏ہونےکے مسلح افواج کےپلان پر غور کیا گیا۔

عسکری قیادت نے مسلح افواج کی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسلح افواج ‏کسی بھی جارحیت کابھرپورجواب دےگی۔

عسکری قیادت نے کہا کہ جامع سیکیورٹی حکمت عملی کےتحت ہرخطرےکامنہ توڑجواب دیا جائےگا۔ اجلاس ‏میں سیکیورٹی فورسزکی دہشت گردی کیخلاف قربانیوں کوسراہاگیا۔

جنرل ندیم رضا نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز قومی نقطہ نظرکےتحت کوشاں ہے ‏قومی سیکیورٹی اوردفاع کےتحفظ کےلیےپرعزم ہیں مسلح افواج تمام دفاعی اورسیکیورٹی چیلنجز سے ‏نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

Comments

- Advertisement -