تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

آئیسکو ملازم نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال دی

چکوال: پنجاب کے شہر چکوال میں آئیسکو کے ملازم نے لائن بچھانے کے لیے زندگی خطرے میں ڈال دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چکوال میں ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئیسکو ملازم لائن بچھانے کے لیے زندگی کی پرواہ کیے بغیر تاروں پر چلنے لگا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملازم بغیر کسی حفاظتی اقدامات کے لائن بچھانے کے لیے خطرہ مول لے رہا ہے۔
نوجوان تقریباً 100 فٹ کی بلندی پر ہائی ٹرانسمیشن لائن کے تاروں پر چلتے ہوئے لائن بچھا رہا تھا اور اس دوران کوئی حفاظتی اقدامات بھی نہیں کیے گئے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملازم نے نہ کوئی ہیلمٹ، دستانے اور دوسری حفاظتی اقدامات کی چیز پہنی ہوئی ہے، عام طور پر الیکٹرک کا عملہ اتنی اونچائی پر لائن بچھانے کے لیے گاڑی میں موجود سیڑھی کی مدد سے لائن بچھاتا ہے لیکن اس اقدام کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی دنگ رہ گئے اور آئیسکو انتظامیہ پر تنقید کی جارہی ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق دو روز قبل بھی ہائی ٹینشن لائن پر کمسن بچی چڑھ گئی تھی جسے ریسکیو اداروں کی مدد سے نیچے اتارا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -