تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

بھارتی ٹیم نے پریکٹس آخری لمحات میں ملتوی کردی

بھارتی ٹیم پاکستان سے شکست کے جھٹکے سے نہ نکل سکی اور پریکٹس آخری لمحات میں ملتوی کردی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارتی ٹیم پاکستان کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست کے دلدل سے ابھی تک نہ نکل سکی، بھارتی ٹیم نے جمعرات کی پریکٹس آخری لمحات میں ملتوی کردی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کو اتوار کو نیوزی لینڈ سے شکست کا ڈر ستانے لگا، ٹیم باہر ہوگئی تو اسپانسرز تمام کنٹریکٹ کینسل کردیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں ہار کی روایت بھی توڑ دی تھی۔

بھارتی ٹیم کو شکست پر بھارتی میڈیا اور کرکٹ شائقین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

بھارتی شائقین نے شکست کا ذمہ دار ٹیم کے مسلمان فاسٹ بولر محمد شامی کو قرار دیتے ہوئے ان پر جملے کسے تھے اور ٹیم سے باہر کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

محمد شامی کے ساتھ اس طرح کے رویے پر سابق بھارتی کرکٹرز سچن ٹنڈولکر، وریندر سہواگ، عرفان پٹھان اور پاکستانی کرکٹر محمد رضوان نے مذمت کی تھی۔

سچن ٹنڈولکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا تھا کہ محمد شامی بہت اچھا فاسٹ بولر ہے، سابق کرکٹرز کا کہنا تھا کہ جس کو ٹیم کی شکست برداشت نہیں وہ اپنا ٹی وی بند کردے اور میچ دیکھنا چھوڑ دے۔

Comments

- Advertisement -