اشتہار

یہ کون ہوتے ہیں ’آف ایئر‘ کرنے والے؟ شعیب اختر بھڑک اٹھے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر سے الجھنے والے نعمان نیاز اور فاسٹ بولر کے خلاف پی ٹی وی انتظامیہ نے ایکشن لیا جس پر شعیب بھڑک اٹھے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی ٹی وی انتظامیہ کے رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’سرکاری ٹی وی انتظامیہ پاگل ہے کیا، یہ مجھے آف ایئر کرنے والے ہوتے کون ہیں۔

شعیب اختر نے لکھا کہ ’ویسے یہ اقدام حیران کن ہے، میں نے 220 ملین پاکستانیوں اور دنیا بھر کے سامنے استعفیٰ دیا تھا پھر یہ کیسے مجھے آف ایئر کرسکتے ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پی ٹی وی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ انکوائری مکمل ہونے تک سابق کرکٹر شعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان نیاز کو آف ایئر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی وی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ جب تک انکوائری مکمل نہیں ہوجاتی اور واقعہ سے متعلق حقائق واضح نہیں ہوجاتے اس دوران دونوں افراد پی ٹی وی کے کسی بھی پروگرام کا حصہ نہیں ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں