تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

سعودی عرب: تارکین وطن کے لیے خوشخبری؟

ریاض: سعودی عرب میں مقیم تارکین وطن کے اہل خانہ پر عائد ماہانہ فیس میں کمی سے متعلق خبروں پر محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت پیش کردی۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) سے ایک غیرملکی نے پوچھا کہ فیملی فیس کے حوالے سے باتیں گشت کر رہی ہیں کہ فیملی فیس 400 ریال ماہانہ سے کم کر کے 100 ریال کی جا رہی ہے، اس میں کہاں تک حقیقت ہے؟۔

جوازات نے وضاحت کی کہ اس حوالے سے تاحال کوئی پیش رفت کی اطلاع نہیں، سوشل میڈیا پر چلنے والی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

محکمہ پاسپورٹ نے کہا کہ سرکاری سطح پر اس بارے میں فیصلہ ہونے پر سرکاری پلیٹ فارم پر ہی مطلع کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں جولائی 2017 سے غیر ملکیوں کے اہل خانہ پر ماہانہ بنیاد پر فیملی فیس عائد ہے جو سال 2017 کے لیے 100 ریال ماہانہ کے حساب سے وصول کی گئی تھی تاہم اب ہر سال فیس میں اضافہ ہوتا ہے۔

سال 2018 میں فیس 200 ریال ماہانہ، سال 2019 میں 300 اور جولائی 2020 میں فیملی فیس 400 ریال ماہانہ کے حساب سے وصول کی جاتی رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -