اشتہار

سعودی عرب: عقدنکاح کے لیے نیا طریقہ کار متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب نے عقدنکاح کی تکمیل اور منظوری کے لیے نیا طریقہ کار متعارف کروا دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق وزرات انصاف نے عقدنکاح مکمل کرنے اور اس کی منظوری کے عمل کو مزید آسان بناتے ‏ہوئے سہل طریقہ کار کا اعلان کیا ہے جس طریقہ کار سے نہ صرف عقدنکاح کی تکمیل اور منظوری تیز تر ہو گی ‏بلکہ معلومات میں درستگی بھی یقینی ہو گی۔

نئے طریقہ کار میں فریقین کی حیثیت سے سول اسٹیٹس کے ساتھ معاہدے میں اہم اپ ڈیٹ کرنا بھی شامل ہے۔

- Advertisement -

نکاح کی رجسٹریشن اور اس کی منظوری کے لیے پہلے مرحلے میں درخواست گزاروں کو وزارت انصاف کے پورٹل ‏پر بنیادی معلومات کا اندراج کرنا ہوگا، معلومات کے اندراج کے بعد ڈیٹا کی درستگی کی تصدیق کی جائے گی ‏جس کے بعد ہی نکاح کی باقاعدہ درخواست جمع ہو گی۔

وزارت انصاف کے ماہرین درخواست کا جائزہ لیں گے ساتھ ہی معاہدے کی شرائط، ضوابط اور معلومات کی ‏تصدیق کا عمل 2 روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔

شادی کے معاہدے پر جانے اور تقاضوں کی حتمی توثیق کے لیے مجاز شخص نکاح خواں کے انتخاب کی اجازت ‏دی جائے گی اور نکاح خواں عقدنکاح میں منسلک ہونے والی خاتون سے زبانی بھی اس کا بیان سننے کا پابند ہو ‏گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں