اشتہار

‘بیمار افراد کےلیے سرحد پر ہی فوری ویزےکا نظام ہوگا’

اشتہار

حیرت انگیز

کابل : ڈپٹی ترجمان امارت اسلامیہ افغانستان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اسلامی امارت پوری دنیا کے ممالک سے اچھے تعلقات چاہتی ہے، اسی لیے لوگوں کےلیے ہمیشہ کےلیے سرحدیں کھول دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار ترجمان افغان طالبان و ڈپٹی ترجمان امارت اسلامیہ افغانستان ذبیح اللہ مجاہد نے افغان وفد کی عنقریب پاکستان آمد سے متعلق کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بڑی تعداد میں تجارت ہوتی ہے، بارڈر پر کچھ مسائل کا سامنا ہے جسے حل کیا جارہا ہے اور اس معاملے پر پاکستان سے بات جیت ہورہی ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اسلامی امارت پوری دنیا کے ممالک سے اچھے تعلقات چاہتی ہے اسی لیے ہم کسی کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے اور توقع کرتے ہیں دیگر بھی ہمارے معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے۔

- Advertisement -

ترجمان امارت اسلامیہ نے کہا کہ اسلامی امارت کسی کو انفرادی طور پر قانون کے نفاذ کی اجازت نہیں دیتی اور کسی کو اجازت نہیں کہ وہ انفرادی طور پر جاکر موسیقی کو روکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں