اشتہار

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بچی کا خواب سچ ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم، نائب صدر اور  دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے چھوٹی بچی کی خواہش پوری کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بچی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ راشد المکتوم سے ملاقات نہ ہونے پر رو رہی تھی اور اُن سے ملاقات کی خواہش ظاہر کررہی تھی۔

اطلاعات کے مطابق بچی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ دبئی ایکسپو میں شرکت کے لیے گئی تھی، جہاں دبئی کے حکمراں بھی پہنچے، جب وہ شیخ محمد بن راشد سے ملاقات کا خواب لے کر اُس طرف پہنچی تو یو اے ای کے نائب صدر اور وزیراعظم روانہ ہوچکے تھے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: بلی کی جان بچانے والوں پر راشد المکتوم نے ’درہم‘ کی برسات کردی

انٹرنیٹ پر یہ ویڈیو جب شیئر ہوئی تو بہت سے صارفین سے اسے شیئر کیا، یوں وہ دیکھتے ہی دیکھتے راشد المکتوم تک پہنچی تو انہوں نے بچی کی خواہش پوری کرنے کا فیصلہ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Khalifa Saeed (@khalifasaeed)

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے جب ویڈیو دیکھی تو اُس کو ملاقات کے لیے اپنے محل بلایا۔ انٹرنیٹ پر اس حوالے سے ویڈیو سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی ملاقات کا خواب پورا ہونے پر کس قدر خوش ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں