ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

سفری پابندی کے شکار ممالک سے متعلق سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکومت نے سفری پابندی کے شکار ممالک سے آنے والے غیرویکسین یافتہ تارکین وطن کو قرنطینہ سینٹر میں ٹھہرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کرنل طلال الشلھوب کا کہنا ہے کہ وہ غیرویکسین یافتہ تارکین وطن جو ممنوعہ ممالک سے مملکت لوٹ رہے ہیں انہیں قرنطینہ میں ٹھہرایا جائے گا، اس سلسلے میں رہائشی مقانات کو قرنطینہ کی شکل دینے کے لیے لائسنس کا اجرا بھی جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا کے سبب سفری پابندی کے شکار ممالک سے آنے والوں کی رہائش کے لیے قرنطینہ سینٹر قائم کرنے کے لائسنس جاری کیے جارہے ہیں۔

- Advertisement -

کرنل طلال کا کہنا تھا کہ صحت صورت حال پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے، شہروں یا کمشنریوں یا صوبوں کی سطح پر کورونا ایس او پیز کے لیے ضروری اقدامات کے بارے میں رپورٹیں پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

قبل ازیں وزارت بلدیات و دیہی امور و ہاؤسنگ نے بتایا تھا کہ بیرون مملکت سے آنے والے غیر ویکسین یافتہ کارکنوں کے لیے قرنطینہ سینٹرز کے لائسنس جاری کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بیرون مملکت سے آنے والوں کی سہولت کے لیے جدہ، دمام، ریاض اور ظھران 25 عمارتوں کو قرنطینہ بنانے کے لیے لائسنس دیے گئے ہیں۔ قرنطینہ سینٹرز میں 3 ہزار 276 افراد کے قیام کی گنجائش رکھی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں