اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

وائٹ ہاؤس کی ترجمان بھی کرونا وائرس میں مبتلا

اشتہار

حیرت انگیز

وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں، ترجمان وائٹ ہاؤس نے خود مہلک وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جین ساکی نے اپنے ایک بیان میں تصدیق کی کہ اتوار کو ان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد وہ اگلے دس روز تک خود کو قرنطینہ کریں گی اور گھر سے ہی کام کریں گی۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ ان کے اہل خانہ کرونا میں مبتلا ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے کئی مرتبہ ٹیسٹ کروایا لیکن وہ منفی آیا اس کے باوجود وہ صدر بائیڈن کے ساتھ یورپ جانے سے انکاری رہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ ان میں کرونا وائرس کی ہلکی علامات ہیں، جس کی بڑی وجہ مکمل ویکسینیشن کروانا ہے۔

جین ساکی کا کہنا تھا کہ ان کی صدر بائیڈن سے آخری ملاقات گزشتہ منگل کو ہوئی تھی اور ہمارے درمیان چھ فٹ کا فاصلہ تھا اور ہم نے ماسک بھی پہن رکھے تھے جب کہ ان دنوں وائٹ ہاؤس کے عملے کے سینئیر ممبروں کے ساتھ ذاتی طور پر قریبی رابطہ میں نہیں رہا۔

خیال رہے کہ صدر جوبائیڈن آج گلاسکو میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق جی 20 ممالک سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے جب کہ گزشتہ روز وہ روم میں جی 20 ممالک کے سربراہی اجلاس میں شریک تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں