14.4 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

کرونا وائرس سے متعلق انتونیو گوتریس کا اہم بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کرونا وائرس کی لپیٹ میں آکر 50 لاکھ سے زائد افراد کی اموات کی تصدیق کردی۔

دو برسوں کے دوران دنیا بھر میں پھیلی کرونا وائرس کی تباہ کاریوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ کرونا وبا نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک کرونا کے باعث پچاس لاکھ سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، ہمیں مزید تباہی اور اموات سے بچنے کےلیے لوگوں کی ویکسین اور علاج تک رسائی کو یقینی بنانا ہوگا۔

- Advertisement -

اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا تھا کہ کرونا وائرس سے لڑتے غریب ممالک کو قرضوں میں رعایت دینی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں