تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

امارات میں‌ گولڈن ویزے سے متلعق نئی شرائط

ابوظبی : اماراتی حکام نے گولڈن ویزہ حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کیلئے ہیلتھ انشورنس پر نئی شرائط عائد کردیں۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی ریاست ابوظبی کے محکمہ صحت نے گولڈن ویزہ حاصل کرنے والے امیدواروں کےلیے ہیلتھ انشورنس کے نئے ضابطے بنائے ہیں، جس کا مقصد ابوظبی میں رہائش اختیار کرنے والوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

ہیلتھ انشورنس کیلئے مرتب کردہ پہلے زمرے میں کہا گیا ہے کہ آجر اپنے ملازمین کے ہیلتھ انشورنس کے اخراجات برداشت کرے گا۔

دوسرے زمرے میں محکمہ صحت ابوظبی نے کہا کہ وہ غیرملکی جو امارات میں ملازمت کے بغیر اہل خانہ کے ہمراہ رہنا چاہتے ہیں، انہیں اپنے قیام کے دوران اپنا اور اہل خانہ کا انشورنس سرٹیفکٹ پیش کرنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -