جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کراچی میں سی ویو پر پھنسنے والا غیر ملکی بحری جہاز آج دبئی روانہ ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ساحل سی ویو پر پھنسنے والے غیرملکی بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 کو آج دبئی روانہ کر دیا جائے گا ، 7ستمبر کو جہاز کو سی ویو سے ٹگ بوٹ اور کرین شپ سے گھسیٹ کر نکالا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحل سی ویو پر پھنسے والا غیر ملکی جہاز ہینگ ٹونگ آج صبح دبئی روانہ ہو جائے گا ، کے پی ٹی حکام کی جانب سے شپنگ ایجنٹ کو این ڈی سی جاری کردیا۔

کے پی ٹی حکام نے جہاز کے واجبات کی ادائیگیوں کے بعد نو ڈیمانڈ سرٹیفکیٹ جاری کردیا ، کیپٹن عاصم شپنگ ایجنٹ نے کہا ہے کہ کے پی ٹی سمیت دیگرمحکموں کے واجبات کی ادائگیاں کردی گئی۔

میرین مرکنٹائل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ناٹیکل سرویرکی جانب سےجہازکا سروےمکمل کرلیا گیا ، جہاز پر موجود کپتان سمیت 14 رکنی عملہ جہاز روانگی پر جہاز سے اتر جائے گا، جہازکو الوہاش ٹگ بوٹ کی مدد سے دبئی اور پھر قطر لے جایا جائے گا۔

خیال رہے 3 مہینے 13دن گزر جانے کے بعد جہازکو روانگی کا اجازت نامہ جاری کیا گیا ہے ، ساحل پر پھنسنے والے ہینگ ٹونگ نامی جہاز کو7ستمبر کو ٹگ بوٹ اور کرین شپ سے گھسیٹ کر نکالا گیا تھا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں