منگل, نومبر 19, 2024
اشتہار

وہ غیرملکی جو براہ راست سعودی عرب آسکتے ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ وہ غیرملکی جو مکمل کورونا ویکسینیشن کے بعد خروج ونہائی پر مملکت سے گئے وہ کسی بھی دوسرے ویزے پر دوباہ براہ راست آسکتے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) سے پوچھا گیا کہ مملکت میں قیام کے دوران ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے کے بعد خروج نہائی پر جانے والے دوسرے ویزے پر مملکت آ سکتے ہیں؟۔

جوازات نے جواب دیا کہ خروج نہائی پر جا کر دوبارہ دوسرے ویزے پر مملکت آنے میں کوئی ممانعت نہیں ہے، خروج نہائی پر جانے کا مطلب ہوتا ہے کوئی بھی تارک وطن رضامندی سے گیا ہے۔

- Advertisement -

ایسے افراد جب چاہیں دوسرے ویزے پر مملکت آ سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ وہ غیرملکی جنہیں ملک بدر کردیا جائے نہیں دوبارہ سعودی عرب آنے نہیں دیا جاتا۔

سعودی عرب: سفری پابندی سے متاثرہ غیرملکیوں کیلئے پھر نئی امید!

ڈی پورٹ کیے گئے تارکین وطن صرف حج وعمرہ کے لیے آسکتے ہیں، انہیں ورک ویزا جاری نہیں ہوتا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے لیے اقامہ اور رہائشی قوانین واضح ہیں جن پرعمل کرنا سب کے لیے لازمی ہے، خلاف ورزی پر سخت سزائیں اور جرمانے مقرر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں