اشتہار

سعودی عرب: سفری پابندی سے متاثرہ غیرملکیوں کیلئے پھر نئی امید!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ(جوازات) نے سفری پابندی کے شکار تارکین وطن کو ایک بار پھر یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے اقاموں اور ویزوں کی توسیع کردی جائے گی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن سے ایک شہری نے دریافت کیا کہ اقامہ کی مدت میں تاحال توسیع نہیں ہوئی، اگست میں اقامہ ختم ہوا تھا کیا ہوگا؟۔

جوازات نے وضاحت پیش کی کہ سعودی ایوان شاہی کی جانب سے خصوصی احکامات جاری ہوئے ہیں کہ وہ غیرملکی جو سفری پابندی کے باعث مشکلات کا شکار ہیں اور مملکت نہیں لوٹ سکتے ان کے اقاموں اور خروج وعودہ میں مفت توسیع کی جائے اور اس پر عمل درآمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

- Advertisement -

سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ جن تارکین وطن کے اقاموں اور ویزوں کی توسیع نہیں ہوئی جلد کردی جائے گی، اقاموں اور خروج و عودہ کی مدت میں مفت توسیع 30 نومبر 2021 تک ہوگی۔

سعودی عرب: فیملی وزٹ ویزا اب رہائشی اقامے میں تبدیل ہورہا ہے؟

اس اقدام کا مقصد تارکین کو سہولت دیتے ہوئے ان پر معاشی بوجھ کم کرنا ہے تاکہ وہ سفری پابندی سے زیادہ متاثر نہ ہوں، سعودی عرب میں نیشنل ڈیٹا بیس سینٹر اور جوازات کے تعاون سے اقاموں اور خروج و عودہ کی مدت میں توسیع مرحلہ وار طریقے سے کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ جوازات کے سسٹم میں موجود ڈیٹا کی بنیاد پر توسیع کا عمل کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں