اشتہار

غیرملکی کرنسی کے استعمال پر پابندی، خلاف ورزی پر مقدمہ اندراج کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کابل : امارات اسلامیہ کی حکومت نے افغانستان میں تجارت کے لیے غیر ملکی کرنسی کی لین دین پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق امارات اسلامیہ اور افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بدھ کے روز  تمام تاجروں کے نام ایک ہدایت نامہ جاری کیا، جس میں انہیں تجارت اور لین دین کے لیے غیر ملکی کرنسی کے استعمال سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر تجارت کرنے والوں نے اگر غیر ملکی کرنسی کا استعمال کیا تو اُس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں:  افغان قومی بینک کے ذخائر کی بحالی کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان کا بڑا اعلان

ترجمان نے مقامی سطح پر کاروبار کرنے والے دکان داروں، تاجروں، کاروباری افراد سمیت تمام شہریوں کو فوری طور پر تمام لین دین افغانی پیسوں میں کرنے اور غیر ملکی کرنسی کے استعمال سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے وضاحت کی کہ معاشی صورت حال کے استحکام اور قومی مفاد کے لیے افغان کرنسی میں لین دین ناگزیر ہے،

یاد رہے کہ افغانستان میں غیرملکی افواج کے انخلا کے باوجود ملک میں مقامی سطح پر تاجر بھی لین دین امریکی ڈالرز میں کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں