8.6 C
Dublin
منگل, اپریل 30, 2024

تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

فیس بک نے نام تبدیل کرنے کے بعد اہم فیچر ختم کرنے کا اعلان کردیا

سماجی رابطوں کی مقبول ترین ایپ فیس بک نے نام تبدیل کرتے ہی ایک اہم سہولت کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق فیس بک حکام نے گزشتہ روز ایک فیچر کے متنازع ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے اسے ختم کرنے کا اعلان کیا۔

میٹا (فیس بک) حکام نے بتایا کہ چہرے کی شناخت کے متنازع فیچر کو معاشرے میں پائے جانے والے خدشات کے پیش نظر ختم کیا جارہا ہے۔ ساتھ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایک ارب صارفین کے چہرے کی شناختوں کو بھی سسٹم سے ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔ حکام نے بتایا کہ اس فیچر کو ختم کرنے کا ارادہ حال ہی میں انتہائی حساس دستاویز لیک ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔

میٹا آرٹیفشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) ادارے کے نائب صدر جی روم نے بتایا کہ اس فیچر کو مستقبل میں صرف مخصوص فیس بک کی پروڈکٹس کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: فیس بک “میٹا” کے حریف نے مقابلے کا فیصلہ کرلیا

یہ بھی پڑھیں: میٹاورس کیا ہے؟ کیا یہ انٹرنیٹ کا مستقبل ہوگی؟

انہوں نے بتایا کہ ’کمپنی پر بائیو میٹرک ڈیٹا لیک ہونے کے کیس کیا گیا، جس کا فیصلہ رواں سال آیا اور پھر اکتوبر میں میں کمپنی نے 650 ملین ڈالرز کی ادئیاگی کی‘۔

چہرے کی شناخت کا فیچر کیا تھا؟

فیس کی کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے فیچر کے بعد جب صارف کسی شخص کی تصویر شیئر کرتے تھے تو سسٹم انہیں خود بہ خود ٹیگ کردیتا تھا۔

یاد رہے کہ صارفین کی سیکیورٹی کے لیے فیس بک نے چہرے کی شناخت کا فیچر 2019 میں متعارف کرایا تھا، جس پر دنیا بھر سے فیس بک کو شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

Comments

- Advertisement -