پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

پاکستانی فری لانسرز کا نیا ریکارڈ، کروڑں ڈالرز کما لیے

اشتہار

حیرت انگیز

آئی ٹی ایکسپورٹ میں پاکستانی فری لانسرز نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آئی ٹی فری ‏لانسرز نے 10 کروڑ 58 لاکھ ڈالرز کمائے۔

ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ فری لانسرز کی کمائی کا تناسب گذشتہ برس کے مقابلے 21 اعشاریہ 37 فیصد رہا ‏ہے جب کہ گزشتہ برس اسی عرصے میں فری لانسرز نے 8 کروڑ 72 لاکھ ڈالرز کمائے تھے۔

وفاقی وزیر کے مطابق مجموعی آئی ٹی ایکسپورٹ 63 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز میں فری لانسرز کا حصہ 16 اعشاریہ 68 ‏فیصد ہے، آئی ٹی ایکسپورٹ میں نمایاں کارکردگی پر فری لانسرز مبارکباد کے مستحق ہیں امید ہے جلد ہی فری ‏لانسرز مجموعی آئی ٹی ایکسپورٹ میں اپنا حصہ 16 سے بڑھا کر 50 فیصد پر لے جائیں گے۔

امین الحق کا کہنا تھا کہ اربوں ڈالرز کی عالمی مارکیٹ سے پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں اور فری لانسرز اپنا جائز ‏حصہ لینے کیلئے کوشاں ہیں۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں