اشتہار

فیس بک نے گروپ ایڈمنز کو بھی کمانے کا اختیار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: فیس بک نے گروپ ایڈمنز کے لیے نئے ٹولز متعارف کرائے ہیں، جن میں سب سے اہم فیچر مونیٹائزیشن کا ہے، یعنی اب گروپ ایڈمنز بھی اشتہارات کے ذریعے کما سکیں گے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ نے گروپس کے ذریعے کمانے کے فیچر کو آزمائشی طور پر متعارف کرایا ہے جبکہ دیگر ٹولز فوری صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

مونیٹائزیشن ٹول کے بعد فیس بک کے تمام ایڈمنز گروپ سے کمائی کرسکیں گے۔ کمپنی نے سالانہ کمیونٹی کانفرنس میں خوش خبری سنائی کہ پہلے مرحلے میں خریداری کے حوالے سے بنائے جانے والے اور عطیات جمع کرنے والے گروپس کو مونیٹائز کیا جائے گا۔

- Advertisement -

فیس بک گروپ ایڈمن کی جانب سے شمولیت اختیار کرنے والے صارفین کے لیے ماہانہ، سالانہ یا ایک بار فیس مقرر کی جائے گی، جوائن کرنے کے لیے صارف کو پیسے ادا کرنا ہوں گے جو سسٹم کے تحت ایڈمنز میں برابر تقسیم ہوں گے۔

علاوہ ازیں فیس بک نے گروپس میں کمیونٹی شاپس کا ٹول بھی شامل کرنے کا اعلان کیا، جس کی مدد سے ایڈمنز مختلف اشیا فروخت کرسکیں گے یا وہ کسی پروجیکٹ کے حوالے سے پیسے جمع کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں: فیس بک نے نام تبدیل کرنے کے بعد اہم فیچر ختم کرنے کا اعلان کردیا

فیس بک کی جانب سے جمعرات کو کیے گئے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ نئے ٹولز کے ذریعے گروپ ایڈمنز نہ صرف مخصوص فیچرز کو استعمال کر سکیں گے بلکہ اس کے ذریعے اپنی کیمونٹی کو بھی مزید متحرک بنا سکیں گے۔

سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ’ہم صارفین کے باہمی رابطوں کے لیے نئے انداز کو آسان بنانے کے خواہش مند ہیں، نئی تبدیلیوں کے تحت گروپس پوسٹ فارمیٹ، بیجز، ایڈمن ٹولز وغیرہ کو ایک کلک کے ذریعے فعال کیا جاسکے گا تاکہ کیمونٹیز اپنے پسندیدہ طریقے کے مطابق ایڈجسٹمنٹ کرسکیں۔

فیس بک کے مطابق ان تبدیلیوں کے بعد صارفین کے لیے تہنیتی پیغامات منفرد انداز سے ترتیب دینا ممکن ہو گا جبکہ گروپ کے ضابطے بھی خودکار طریقے سے اس وقت نئے ممبرز کو بھیجے جا سکیں گے جب وہ گروپ کا حصہ بنیں گے۔

مزید پڑھیں: فیس بک “میٹا” کے حریف نے مقابلے کا فیصلہ کرلیا

فیس بک کے مطابق مستقبل میں ایڈمنز گروپ میں شامل صارفین کو’انسائٹ فل، اپ لفٹنگ یا فن‘ جیسے ’کیمونٹی ایوارڈز‘ بھی دے سکیں گے۔  یہ ایوارڈز انگیجمنٹ بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ پوسٹ کو مزید نمایاں کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں