اشتہار

ویسٹ انڈیز کے اسٹار آل راؤنڈر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راؤنڈر ڈی جے براوو نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی 20 کپ میں سری لنکا کے خلاف شکست کے بعد دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی، میچ کے بعد ویسٹ انڈین آل راؤنڈر نے اعلان کیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیں۔

ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر انہوں نے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم نے ایسا بالکل بھی نہیں سوچا تھا، بطور کرکٹر ایسے ورلڈ کپ کی توقع نہیں تھی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو باآسانی قابو کرلیا

ڈی جے براوو نے کہا کہ میرا 18 سال پر محیط کرکٹ کیریئر بہترین رہا، اس میں اتار چڑھاو ضرور آئے اگر میں پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو میں اتنے عرصے تک کیریبین عوام کی نمائندگی کرنے کا بہت مشکور ہوں۔

کپتان ڈیرن سیمی کی قیادت میں ہم نے دو مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتے، ہمارے دور کے تمام کرکٹرز نے ہر جگہ اپنا نام بنایا جس پر مجھے فخر ہے۔ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر نے اعلان کیا کہ وہ مستقبل میں اپنا تجربہ نوجوان کرکٹرز کے ساتھ شیئر کرینگے، انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ میرے نزدیک سفید بال کی کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کا مستقبل بہت روشن ہے۔

براوو نے 2006 میں نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا تھا، آل راؤنڈر نے اب تک ویسٹ انڈیز کے لیے 90 ٹی ٹوئنٹی کھیلے، انہوں نے 22.23 کی اوسط اور 115.38 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1,245 رنز بنائے۔

براوو نے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میں 78 وکٹیں حاصل کیں، ڈیتھ اوورز میں ان کی کارکردگی مثالی تھی، براوو کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ وہ 2012 اور 2106 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فاتح اسکواڈ کا حصہ تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں