دبئی: ٹی ٹوئنٹی ور لڈکپ میں آج بھی دو اہم میچز کھیلےجائیں گے، پہلے مقابلے میں نیوزی لینڈ اور نمیبیا ٹکرائیں گی جبکہ دوسرے میچ میں بھارت اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور نمیبیا کےدرمیان میچ شارجہ اسٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔
دوسری جانب آج بقا کی جنگ لئے انڈین ٹیم دبئی میں نسبتا کمزور اسکاٹ لینڈ سے مقابلہ کریگی، بھارت تین میچز کھیل چکا ، جس میں اسے ایک میں فتح ملی، آج کے میچ میں جیت کے بعد انڈیا ٹیم 4 میچز کھیل کر 4 پوائنٹس حاصل کرسکتی ہے۔
بھارت نیوزی لینڈ کے درمیان دلچسپ صورت حال
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ ٹو میں موجود نیوزی لینڈ تین میچز کھیل کر اس وقت تیسرے نمبر پر براجمان ہے، آج کے میچ میں فتح کی صورت میں نیوزی لینڈ کے 6 پوائنٹس ہوجائے گی اور وہ افغانستان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:افغانستان سے تاریخی ٹیسٹ میچ؛ آسٹریلیا نے فیصلہ سنا دیا
نیوزی لینڈ کی فتح بھارت کے لئے بھی دھچکا ہوگی، کیونکہ بھارت کو سیمی فائنل تک پہنچنے کے لئے نیوزی لینڈ کی ایک شکست کا انتظار ہے، ایسی صورت میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے رن ریٹ کا موازنہ کیا جائے گا، بہترین رن ریٹ کی حامل ٹیم سیمی فائنل میں جانے کی حق دار ہوگی۔
اگر کیویز اپنے بقیہ دونوں میچز میں فتح حاصل کرلیتا ہے تو وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ گروپ ٹو سے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرجائے گی جبکہ بھارت اپنے بقیہ دونوں میچز جیت کر بھی سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکے گا۔