تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

افغانستان سے تاریخی ٹیسٹ میچ؛ آسٹریلیا نے فیصلہ سنا دیا

سڈنی: آسٹریلیا نے افغانستان کےخلاف ٹیسٹ ملتوی کردیا، خواتین کرکٹ ٹیم کی معطلی وجہ بنی۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان اولین ٹیسٹ رواں ماہ کے آخر میں ہوبارٹ میں شیڈول تھا، جسے اب ملتوی کردیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف ٹیسٹ میچ ملتوی کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ طالبان حکومت کی خواتین کرکٹ معطل کرنے پر بطور احتجاج یہ فیصلہ کیا ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر فیصلہ کیا، صورتحال واضح ہونے کے بعد ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔

افغانستان ویمن ٹیم کو بھی رواں ماہ برسبین میں ٹیسٹ کھیلنا تھا، افغان کپتان محمد بنی نے کرکٹ آسٹریلیا کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے افغانستان کرکٹ ٹیم کی میزبانی کو افغان ویمن کرکٹ ٹیم کی حمایت سے مشروط ‏کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے افغان کرکٹ ٹیم کی میزبانی کیلئے بڑی شرط رکھ دی

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے افغانستان کی عبوری حکومت کی جانب سے خواتین کے کھیلوں میں حصہ نہ لینے کے ‏بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ویمن کرکٹ کی دنیا بھر میں کامیابی کرکٹ آسٹریلیا کے لیے اہمیت کی حامل ‏ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا تھا کہ اگر میڈیا رپورٹس ثابت ہو گئیں کہ ویمن کرکٹ کو افغانستان میں سپورٹ نہیں کیا ‏جائے گا تو افغانستان کی میزبانی نہیں کریں گے۔

یاد رہے کہ طالبان کی عبوری حکومت افغانستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کی اجازت پہلے ہی دے چکی ہے، طالبان کے کلچرل کمیشن کے نائب احمد اللہ واثق نے ستمبر میں تصدیق کی تھی کہ افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان ‏تاریخی ٹیسٹ میچ شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا۔

واحد ٹیسٹ میچ گزشتہ سال کھیلا جانا تھا تاہم کرونا وبا کی وجہ سے میچ کو ملتوی کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -