ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

نسلہ ٹاورکو کیسے گرایا جائے گا؟ سفارشات کمشنر کراچی کو ارسال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نسلہ ٹاور کو گرانے سے متعلق سفارشات کمشنر کراچی کو ارسال کردی گئی ہے، رپورٹ کی روشنی میں کسی ایک کمپنی کانام فائنل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نسلہ ٹاور پر بننے والی تکنیکی کمیٹی نے رپورٹ مرتب کرلی اور نسلہ ٹاور کو گرانے سے متعلق سفارشات کمشنر کراچی کو ارسال کردی ہے۔

ڈائریکٹرکے ایم سی بشیر صدیقی کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے رپورٹ میں 4 کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا ہے، 2 کمپنیوں نے مینوئل جب کے 2 نے کنٹرولڈ بلاسٹ کی تجاویزدیں ، کمیٹی نے سفارشات میں مینوئل طریقے سے گرانے کا کہا ہے۔

- Advertisement -

بشیر صدیقی کا کہنا تھا کہ کس کمپنی کویہ کام دیا جائے گا ، اس کا فیصلہ کمشنرکراچی کریں گے، اس حوالے سے کمشنرہاؤس میں جمعہ کواجلاس طلب کیاگیا ہے۔

ڈائریکٹرکے ایم سی نے مزید بتایا کہ رپورٹ کی روشنی میں کسی ایک کمپنی کانام فائنل کریں گے، ہفتے کے دن امکان ہے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی جائے گی۔

یاد رہے غیر ملکی کمپنی نے نسلہ ٹاور گرانے کیلئے پیشکش کرتے ہوئے جدید طریقے سے عمارت منہدم کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کراچی میں شاہراہ فیصل پر قائم نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے میں بم کی مدد سے گرانے کا حکم جاری کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں