اشتہار

نامور بھارتی اداکار کی اچانک موت، 7 مداحوں‌ کی خودکشی، 3 کو جان لیوا ہارٹ اٹیک

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کی مقامی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار کی اچانک موت کے بعد اُن کے دس مداحوں نے خودکشی جبکہ چار نے اپنی آنکھیں عطیہ کردیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کناڈا سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار پونیت راج کمار گزشتہ جمعے کو جان لیوا ہارٹ اٹیک کی وجہ سے دنیا سے رخصت ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق پونیت کو مداح اداکار سے زیادہ اچھے انسان کے طور پر جانتے تھے، وہ اپنے لوگوں اور بالخصوص نوجوان کے ساتھ رابطے میں رہتے اور اُن کے کام کرتے تھے۔

- Advertisement -

پونیت کی اچانک موت پر  ہر طرف افسردگی چھا گئی تھی، جبکہ اُن کے کچھ مداح ایسے تھے جنہوں نے اس خبر کے بعد خودکشی تک کی۔ اداکار کی موت کے بعد کرناٹکا سے تعلق رکھنے والے 10 مداح دنیا چھوڑ گیے، جن میں سے 7 نے خودکشیاں کیں جبکہ 3 کو ہارٹ اٹیک کے باعث دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔

مزید پڑھیں: بھارت کے معروف اداکار کو جان لیوا ہارٹ اٹیک، انڈسٹری میں‌ سوگ

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کے درجنوں مداحوں نے خودکشی کی کوشش کی، جس کے بعد پونیت کے بھائی جو خود بھی اداکار ہیں انہوں نے مداحوں سے کوئی بھی انتہائی قدم نہ اٹھانے کی اپیل کی۔

رپورٹ کے مطابق اداکار کے چار مداحوں نے پونیت آئی بینک میں اپنی آنکھیں عطیہ کردیں ہیں جبکہ آئی بینکس میں ہزاروں خواہش مندوں نے درخواستیں جمع کرائیں۔ عطیہ کرنے والے مداحوں نے کہا کہ ’پونیت نے ہمیشہ دوسروں کی خدمت کی اور ہمیں بھی یہی درس دیا، ہم اُن کے اس مشن کو جاری رکھیں گے‘۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار نے اپنے مرنے کے بعد آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا، اُن کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بعد کسی کی زندگی کو روشن کرنا چاہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں