اشتہار

سرکاری ٹی وی کا نوٹس: شعیب اختر نے اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر پی ٹی وی کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کو ڈٹ گئے۔

شعیب اختر نےسرکاری ٹی وی کے نوٹس کو انتہائی مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری ٹی وی میری عزت ‏کی حفاظت کرنےمیں ناکام رہا اور اب ریکوری کے نوٹس بھیج رہا ہے جو مایوس کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک فائٹر ہوں ہار نہیں مانوں گا اور قانونی جنگ لڑوں گا میرےوکیل سلمان نیازی نوٹس ‏پرقانون کےمطابق اقدامات کریں گے۔

- Advertisement -

سرکاری ٹی وی کی جانب سے سابق فاسٹ بولر کو ہرجانے کا نوٹس بھیجا گیا ہے جس میں پی ٹی وی نے راولپنڈی ‏ایکسپریس نے 10 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شعیب اختر نے بغیر بتائے اماراتی ریاست دبئی جاکر بھارتی کرکٹرز کے ساتھ شو کیا ‏جس کی وجہ سے سرکاری ٹی وی کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

شعیب اختر کی ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے درمیان غیر حاضری پر بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ‘آپ کی وجہ ‏سے پی ٹی وی کو جو نقصان ہوا اس پر 100 ملین روپے ادا کریں’۔

سرکاری ٹی وی نے شعیب اختر سے غیر نوٹس پیریڈ استعفیٰ دینے پر تین ماہ کی تنخواہ (30 لاکھ روپے) کی ‏ادائیگی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں