اشتہار

بابراعظم نے ٹیم کی کامیابیوں کا ’راز‘ بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کامیابیوں کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم متحد ہو کر کھیل رہے ہیں، ایک یونٹ ‏بن کر ایک دوسرے کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

اسکاٹ لینڈ سے کامیابی کے بعد میچ کی اختتامی تقریب میں جب بابراعظم سے سوال کیا گیا کہ ورلڈکپ میں ‏اب تک کی تمام کامیابیوں پر وہ کوئی ایک چیز بتائیں جس کی وجہ سے فتوحات ملیں۔

جواب میں بابراعظم نے سب سے پہلے اللہ اور سپورٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سب کھلاڑیوں کو ایک ‏دوسرے پر پورا اعتماد ہے ہم متحد ہو کر ایک یونٹ کے طور پر کھیل رہے ہیں۔

- Advertisement -

بابراعظم نے کہا کہ ہمارا پلان یہی تھا کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بڑا اسکور کریں، پاور پلے کا زیادہ فائدہ نہیں ‏اٹھا سکے لیکن بعد میں پارٹنرشپ لگی اور محمدحفیظ نے مختصر اننگز میں بڑا اسکور کیا، شعیب ملک نے اپنے ‏تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے شاندار اننگز کھیلی جس کے لیے وہ جانے جاتے ہیں۔

قومی کپتان نے کہا کہ اس مومینٹم کو برقرار رکھیں گے اپنا 100 فیصد دیں گے اور سیمی فائنل میں بھی اسی طرح ‏بہترین کھیل پیش کریں گے، دبئی کا اسٹیڈیم بہترین ہے وہاں ٹیم کو بڑی سپورٹ ملتی ہے اور کراؤڈ کا جوش ہمارا ‏جذبہ بڑھاتا ہے۔

پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو باآسانی ہرا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں مسلسل پانچویں کامیابی حاصل ‏کر لی ہے۔آج کی فتح کے بعد گرین شرٹس 10 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں پہلے نمبر پر آ گئی اور اب اس کا ‏سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے مقابلہ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں