اشتہار

نعمان اعجاز کا خود پسندی میں‌ مبتلا افراد کے لیے معنی خیز پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے خود پسندی میں مبتلا افراد اور سچ بولنے والوں کے حق میں معنی خیز پیغام جاری کردیا۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی۔

اداکار نے تصویر کے ساتھ معنی خیز پوسٹ لکھا، جس میں سچ بولنے والوں کی حوصلہ افزائی کی۔

- Advertisement -

انہوں نے ایک شعر لکھا ’ جس کو میں کی ہوا لگی، اُسے پھر نہ دوا لگی نہ دعا لگی‘۔

مزید پڑھیں: امریکا کے کرنسی نوٹ‌ پر سینئر پاکستانی اداکار کی تصویر

نعمان اعجاز نے اس کے ساتھ لکھا کہ ’سچ بولنے والوں کے سب سے زیادہ دشمن ہوتے ہیں‘۔

نعمان اعجاز کے اس پیغام کو صارفین نے بہت پسند کیا اور اُن کی سوچ اور الفاظ کو شاندار قرار دیا۔

اس سے چار روز قبل نعمان اعجاز نے ایک اور معنی خیز پیغام شیئر کیا۔ جس میں انہوں نے شعر لکھا کہ ’کون کہتا ہے ہم جھوٹ نہیں بولتے، ایک بار خیریت تو پوچھ کر دیکھیے‘۔

یاد رہے کہ نعمان اعجاز اپنے مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر متحرک رہتے ہیں اور وہ ان کے ذریعے معنی خیز پیغامات بھی جاری کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں