اشتہار

سفری پابندیاں ختم ، امریکا جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا میں کورونا کے باعث عائد سفری پابندیاں آج سے ختم ہوگئیں، غیر ملکی شہریوں کو امریکا آمد پر کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ دکھانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں کورونا کے باعث لگنے والی سفری پابندیاں آج 20 ماہ بعد ختم ہو رہی ہیں، اس سلسلے میں امریکی ایئر لائنز نے غیرملکی مسافروں کو ویلکم کرنے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

دنیا کے 33 ممالک کے شہریوں کو امریکا آمد پر کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ دکھانا ہوگا تاہم دو سال تک کے بچے اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

- Advertisement -

خیال رہے گذشتہ ماہ امریکی حکومت نے سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے غیر ملکی مسافروں کے لیے نئے قوانین کا خاکہ پیش گیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ امریکا کے لیے سفر کرنے والوں کو کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی دکھانا ہو گا۔ امریکی ہیلتھ ریگولیٹرز کی طرف سے منظور شدہ کوئی بھی ویکسین قابل قبول ہوگی۔ویکسین شدہ افراد کو 3 دن پہلے اور غیر ویکسین شدہ کو ایک دن پہلے کووڈ ٹیسٹ لازمی کروانا ہوگا۔

بائیڈن انتظامیہ کا کہنا تھا کہ 18سال سے کم عمر کے بچے ویکسینیشن کی شرط سے مستثنیٰ ہوں گے لیکن پھر بھی سفر کے تین دن کے اندر لیا گیا منفی ٹیسٹ فراہم کرنا ضروری ہوگا۔

امریکی سفری پابندیوں سے چھوٹ حاصل کرنے والے ممالک میں برطانیہ، یورپ، چین اور بھارت سمیت درجنوں ممالک شامل ہوں گے ، امریکا نے کورونا کے باعث بیشتر ممالک کے مسافروں کے لیے اپنی سرحدیں بند کر دی تھیں۔

ناہ

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں