اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ نے ویور شپ کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔

تفصیلات کے مطابق ایونٹ براڈ کاسٹرز نےدعویٰ کیا ہےکہ چوبیس اکتوبر کو دبئی میں ہونے والا پاک بھارت میچ ٹی ٹوئنٹی کا اب تک سب سےزیادہ دیکھنے والا میچ بن گیا ہے، پاکستان اور بھارت کے میچ کو اب تک ایک سوسرسٹھ ملین افراد دیکھ چکے ہیں۔

اس سے قبل بھارت ویسٹ انڈیز کا دوہزار سولہ میں ہونے والا سیمی فائنل سب سےزیادہ دیکھا جانے واالا میچ تھا، اس میچ کوایک سوچھتیس ملین افراد نےدیکھاتھا۔

- Advertisement -

ایونٹ براڈ کاسٹرز کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ کی ویور شپ غیر معمولی رہی۔

براڈ کاسٹر کے مطابق اب تک ٹورنامنٹ میں میچز دیکھنے والے ناظرین کی مجموعی تعداد 23 کروڑ 80 لاکھ رہی ہے۔

واضح ہے کہ پاکستان نے ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر عالمی کپ میں بھارت سے کامیابی کا جمود توڑ کر تاریخی فتح کو یادگار بنایا تھا، ورلڈٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی بھارت کے خلاف یہ پہلی کامیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کو ہرا کر تاریخ بدل ڈالی

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بھارت کے خلاف شاندار فتح نے دنیا بھر کے اخبارات میں اپنی جگہ بنائی، دنیا بھر کا میڈیا پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مدح سرائی کرنے لگا۔

برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا او ترکی سمیت دیگر ممالک کے میڈیا نے پاکستانی ٹیم کی تاریخی کامیابی پر تعریفوں کے پل باندھے۔

آسٹریلوی میڈیا فاکس اسپورٹس کے مطابق روایتی حریف سے شکست کے بعد بھارت کو رئیلٹی چیک ملا، برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے لکھا کہ پاکستان نے دس وکٹوں سے شکست دے کر بھارت کو چت کردیا۔

اخبار دی گارجین نے لکھا کہ پاکستان نے تاریخی فتح کے ساتھ صورتحال بدل ڈالی، ترکش میڈیا نے بھی بھارت کی شکست کو عبرت ناک قرار دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں