آسٹریلیا کے سابق بلے باز ڈیوڈ ہسی نے پاکستان کو ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے لیے فیورٹ قرار دے دیا۔
ایک انٹرویو میں ڈیوڈ ہسی نے پاکستان کو آسٹریلیا سے زیادہ خطرناک ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ کینگروز کو گرین شرٹس کے تمام خطرات سے آگاہ رہنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بولنگ اور بیٹنگ کے اعتبار سے ایک بہترین متوازی ٹیم ہے، بلے بازوں میں بابراعظم، محمدرضوان، شعیب ملک اور محمد حفیظ جیسے بلے باز ہیں تو بولنگ میں پیسر کے ساتھ ساتھ عمدہ اسپنرز بھی ہیں۔
ڈیوڈ ہسی نے کہا کہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی صورت میں گرین شرٹس کا پیس اٹیک بہترین یونٹ ہے اور پھر لاجواب اسپنرز ان کے پاس ہیں جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں آؤٹ کلاس کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
سابق بلے باز نے پاکستان کو ورلڈکپ کے لیے فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کو تمام خطرات کو پیش نظر رکھنا ہوگا، آسٹریلیا کو کمزور نہیں کہا جا سکتا کیونکہ وہ ورلڈ کپ میں ہمیشہ قابل حریف رہے ہیں۔