ابوظبی: ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے کر پہلی بار فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلیںڈ کی جانب سے دیا جانے والا 167 رنز کا ہدف 19 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
ڈیرل مچل نے 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، کونوے 46 اور جمی نیشم 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
View this post on Instagram
کپتان کین ولیم سن 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مارٹن گپٹل 4 رنز بناسکے، گلین فلپس دو رنز پر لیونگ اسٹن کو وکٹ دے بیٹھے۔
انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس اور لیام لیونگ اسٹن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، عادل راشد ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
View this post on Instagram
اس سے قبل انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دیا تھا۔
View this post on Instagram
معین علی نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، لیام لیونگ اسٹن 17 رنز بنا کر جمی نیشم کو وکٹ دے بیٹھے۔
View this post on Instagram
اوپنر جوز بٹلر 29 رنز بنا کر ایش سودھی کا نشانہ بنے، جونی بریسٹو 13 رنز پر ایڈم ملنے کو وکٹ دے بیٹھے، ڈیوڈ ملان نے 41 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔
View this post on Instagram
نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم ملنے، ٹم ساؤتھی اور ایش سودھی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
View this post on Instagram
نیوزی لینڈ نے وننگ کمبینیشن کو برقرار رکھتے ہوئے کوئی تبدیلی نہیں کی البتہ انجریز کی شکار انگلینڈ ٹیم میں تبدیلیاں کی گئی ہیں انجرڈ جیسن روئےکی جگہ سیم بلنگز انگلش ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
انگلینڈ تیسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرسکے گا یا نیوزی لینڈ ورلڈکپ میں خراب قسمت کو پس پشت ڈال کر پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل تک رسائی حاصل کرے گا؟ فیصلہ آج ہوگا
انگلینڈ نے گروپ اے کے ابتدائی 4 میچز میں کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی لیکن آخری گروپ میچ میں ناقابل شکست رہنے والی انگلینڈ کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
نیوزی لینڈ نے گروپ کے ابتدائی میچ پاکستان سے شکست کے بعد لگاتار 4 میچوں میں فتح حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی تھی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ دونوں ٹیموں کے کپتان وہی ہیں جو 2019 ورلڈ کپ فائنل میں تھے، جبکہ اسکواڈز میں بہت سے کھلاڑی بھی وہی ہیں جنہیں میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا تجربہ ہے۔