اشتہار

بحرانوں کے شکار ملک میں مقابلہ حسن کا انعقاد، عوام حکومت پر پھٹ پڑی

اشتہار

حیرت انگیز

لبنان میں شدید مالی، اقتصادی اور توانائی کا بحران جاری ہے جس میں شہریوں کی جانب سے اعضا تک فروخت کرنے کے واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں ایسے حالات سے دوچار ملک میں ایک خاتون کو مس انٹرنیٹ کا تاج پہنایا گیا ہے جس پر عوام کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔

لبنان میں توانائی بحران کی وجہ سے اکثر لوگ کو انٹرنیٹ کی سروسز بحال رکھنے سے ہی قاصر ہیں اور ایسے میں مس انٹرنیٹ 2021 کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

ایک سوشل میڈیا صارف لاما سلیم نے ٹویٹ کیا ’میرا خیال تھا کہ میں نے کچھ بدترین دیکھا، لیکن اب میں دیکھتا ہوں کہ ہمارے پاس 2021 کے لیے مس انٹرنیٹ لبنان ہے’۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ لبنان میں موسم گرما کے دوران طویل بلیک آؤٹ کی وجہ سے 200 سے زائد کاروبار اپنے دروازے بند کرنے پر مجبور ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معاشی بحران نے لبنانی پاؤنڈ کی قدر کو بلیک مارکیٹ میں 90 فیصد سے زیادہ کم کردیا ہے، جس کے باعث لبنان کے ایسے گھرانے جو کبھی ترکی یا قبرص میں سالانہ تعطیلات گزارنے کے متحمل ہو سکتے تھے، وہ اب بمشکل اپنی بنیادی ضروریات پوری کر پاتے ہیں۔

ایسے حالات میں لبنان میں مقابلہ حسن کا منعقد ہونا ایک غیر حقیقی ایونٹ سمجھا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں