جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

مودی حکومت کیخلاف کسانوں کا احتجاج، ایک اور کسان کی لاش برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : مودی حکومت کے نافذ کردہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے ایک کسان کی پھندا لگی لاش برآمد ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں مودی حکومت نے کسانوں کےلیے نئے قوانین مرتب کیے تھے جس کے خلاف گزشتہ کئی ماہ سے بھارتی پنجاب کے کسانوں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس احتجاج میں شریک کئی کسانوں کی پراسرار موت واقع ہوچکی ہے لیکن حکام کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، حالیہ واقعے میں ایک اور کسان کی پھندا لگی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔

- Advertisement -

رپورٹس کے مطابق ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ کسان نے خودکشی کی ہے یا پھر اسے سازش کے تحت قتل کیا گیا ہے۔

متوفی کی شناخت گرپریت سنگھ کے نام سے ہوئی ہے جو بھارتی پنجاب کے علاقے فتح گڑھ صاحب کا رہنے والا تھا اور بھارتیہ کسان یونین سدھپور سے وابستہ تھا۔

خیال رہے کہ زرعی قوانین کے خلاف کسان تحریک کو ایک سال مکمل ہونے جا رہے ہیں، اس موقع پر کسان تنظیموں نے 29 نومبر کو شروع ہونے جا رہے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس پر ٹریکٹر مارچ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں