جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کراچی پولیس افسران و اہلکاروں کی بڑی تعداد بابر اعظم کی مداح نکلی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں پولیس افسران و اہلکاروں کی بڑی تعداد بابر اعظم کی مداح نکلی، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا انشاءاللہ پاکستان جیتے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس افسران و اہلکاروں کی بڑی تعداد بابر اعظم کی مداح نکلی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی کے بڑے سپورٹر نکلے۔

اے آر وائی نیوز سے ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ٹی 20 میں پاکستان کی مجموعی کارکردگی خوش آئند ہے، پورے پاکستان میں کرکٹ ہائپ بنی ہوئی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ ہمارے محکمے کے افسران اور اہلکار بھی اس کی زد میں ہیں، میرا پسندیدہ بلے باز بابر اعظم ہے، انشاءاللہ پاکستان جیتے گا۔

خیال رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور آسٹریلیاکی ٹیمیں آج دوسرے سیمی فائنل میں مد مقابل آئیں گی، گرین شرٹس تاریخ بدلنے کے لئے پر عزم ہیں۔

پاکستان حالیہ ورلڈکپ میں اپنے دو میچز اسی گراؤنڈ میں کھیل چکا ہے، پاکستان ٹیم متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر مسلسل 16 میچز میں ناقابل شکست ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں