پاکستان شاہینز نےایک روزہ میچ میں سری لنکا اےکو 6وکٹ سے شکست دے دی۔
دمبولا میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں شاہینز نے اپنی شاندار کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سری لنکا اے کے خلاف باآسانی کامیابی حاصل کر لی۔
پاکستان شاہینز نے 102 رنز کا ہدف 22ویں اوور میں 4وکٹ پر حاصل کیا۔ پاکستان شاہینز کے عمیر یوسف 38 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
Pakistan Shaheens Sri Lanka tour:
1st One-day UPDATE: Pakistan Shaheens won by 6 wickets
Sri Lanka A: 102 all out (32.2 ov)
Pakistan Shaheens: 103-4 (21.2 ov)
Scorecard: https://t.co/sE0C0zf8Sk#SLvPAK | #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/VZJUaPRYXM
— Pakistan Cricket Live (@TheRealPCB_Live) November 11, 2021
شاہینز کی جانب سے عباس آفریدی4، خرم شہزاد 3 اور نسیم شاہ 2 وکٹیں لینےمیں کامیاب رہے جب کہ سری لنکا اے کی جانب کپتان کمیندو مینڈس 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کےدرمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ ہفتے کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔