بطخوں کو اکثر آپ نے تیرتے اور چہل قدمی کرتے دیکھا ہوگا لیکن کیا کبھی آپ نے بطخ کو میراتھن ریس میں حصہ لیتے ہوئے دیکھا ہے یقیناً آپ کا جواب نہیں ہوگا۔
امریکی ریاست نیویارک میں میراتھن ریس میں ایتھلیٹس کے ساتھ ایک بطخ نے بھی حصہ لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چھوٹی سی ’رنکل‘ نامی بطخ نیویارک میراتھن ریس میں ایتھلیٹس کے ساتھ دوڑ لگاتی ہوئی نظر آرہی ہے۔
بطخ کی دلچسپ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا گیا کہ ’رنکل نے نیویارک میراتھن میں دوڑ لگائی، آئندہ سال یہ اس سے بھی اچھا پرفارم کرے گی۔‘
انسٹاگرام پوسٹ میں میراتھن ریس میں حصہ لینے پر بطخ کو سراہنے والے اشخاص کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر موجود رنکل نامی بطخ پیج بطخوں کی کئی دلچسپ ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں، انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی مذکورہ ویڈیو بھی اسی پیج سے شیئر کی گئی ہے۔
بطخ کی دلچسپ ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔