اشتہار

سعودی عرب سے زائرین کیلئے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب نے خواتین زائرین کو رات کے اوقات میں روضہ رسول اللہ ﷺ میں زیارت کی اجازت دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ میں واقع مسجد نبوی کی انتظامیہ کی جانب سے جمعرات کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ اب خواتین رات کے وقت بھی مسجد نبوی اور روضہ رسول میں جاسکتی ہیں۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کو رات کے اوقات میں روضہ رسول میں نماز و زیارت کےلیے اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اجازت نامہ ملنے کے بعد خواتین باب عثمان اور باب مکّہ سے روضہ رسولﷺ میں داخل ہوسکتی ہیں۔

مسجد نبوی ﷺ میں نماز ادا کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے بڑی خوش خبری، اعلان ہوگیا

خیال رہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ نے ایک ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ نمازکی ادائیگی کیلئے اب اعتمرنا ایپلیکیشن کے ذریعے اجازت کی ضرورت نہیں، خواہش مند افراد اب مسجدنبویﷺ میں بغیر اجازت نامےکے نماز ادا کرسکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں