تازہ ترین

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

دبئی ایئر شو: عوام کو بڑی سہولت دینے کا اعلان

اماراتی حکام نے ایئر شو کے دوران عوام کو مفت میں فلائنگ ڈسپلے کو اسکائی ویوگرینڈ اسٹیڈ سے دیکھنے کی اجازت دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں 14 سے 18 نومبر تک لڑاکا طیاروں کا ایئر شو شروع ہونے جارہا ہے جس میں عوامی شرکت کےلیے اماراتی حکام نے اہم قدم اٹھایا ہے۔

اماراتی حکام نے ایئر شو کے دوران عوام کو قریب سے لڑاکا طیارے دیکھنے اور اسکائی ویو گرینڈ اسٹینڈ سے فلائنگ ڈسپلے مفت دیکھنے کی اجازت دی ہے۔

حکام نے اعلان کیا ہے کہ ایئر شو کے 17 ویں ایڈیشن میں شرکت کرنے کے خواہش مند افراد جلد از جلد ٹکٹس خریدیں کیوں کہ سیٹوں کی تعداد محدود ہے۔

واضح رہے کہ اسکائی ویو گرینڈ اسٹینڈ عموماً ہوا بازی کی صنعت سے منسلک افراد کیلئے مخصوص ہوتا ہے لیکن پہلی مرتبہ یہ اسٹینڈ عوام کیلئے کھولا گیا ہے تاہم عوام کو صرف اسکائی ویو گرینڈ اسٹینڈ تک ہی رسائی حاصل ہوگی۔

Comments

- Advertisement -