جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

شاداب خان ٹی ٹوینٹی سیمی فائنل میں‌ سب سے زیادہ وکٹیں‌ لینے والے بولر بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں چار وکٹیں لے کر اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شاداب خان نے آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے ٹی ٹوینٹی سیمی فائنل میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں۔

شاداب خان نے چار اوورز میں چھبیس رنز بھی دیے۔

- Advertisement -

ان چار وکٹوں کے بعد شاداب خان ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ سیمی فائنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے۔ اس سے قبل یہ اعزاز پاکستانی بولر عمر گل کے پاس تھا جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 2007 میں 15 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

علاوہ ازیں 2009 میں سری لنکن بولر میتھیوس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 2009 میں 16 رنز دے کر تین وکٹیں جبکہ روی رمپال نے 2012 میں 16 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 177 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، میتھیو ویڈ کو 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں