اشتہار

سعودی عرب : گاڑیاں خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : متحدہ عرب امارات کے مقابلے میں سعودی عرب میں گاڑیوں کی قیمتیں 28 فیصد بڑھ گئی ہیں، صارفین کا شکوہ ہے کہ ڈسٹری بیوٹرز قیمتوں کے سلسلے میں من مانی کررہے ہیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق صارفین نے شکوہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے کی جانب سے قیمتوں کو کنٹرول نہ کرنے کے باعث ڈسٹری بیوٹرز اور سرمایہ کار گاڑیوں کی قیمتوں میں من مانہ اضافہ کررہے ہیں جس کا سبب قیمتوں کی نگرانی کا نہ ہونا ہے۔

اس حوالے سے صارفین نے سنیما گھروں کے ٹکٹوں کی قیمتوں کی بھی مثال میں پیش کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ امارات کے مقابلے میں مملکت میں سنیما کے ٹکٹوں کی قیمتیں 100 فیصد سے بھی زیادہ ہیں۔

- Advertisement -

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال (2020) میں گاڑیوں کی قیمت میں 9.6 فیصد اضافہ ہوا، اسی طرح سال 2019 میں بھی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھی تھیں۔

سعودی مرکزی بینک ساما کی رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کی شرح میں دسمبر 2020 کے دوران 107.3 پوائنٹس دیکھے گیے، جبکہ دسمبر 2019 میں اس کی شرح 97.9 پوائنٹ تھی۔ 2018 کے مقابلے میں 2019 میں گاڑیوں کی قیمتوں میں 0.04 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ 2016 سے 2018 تک گاڑیوں کی قیمت میں کمی رہی جبکہ گزشتہ دو سال سے دوبارہ اضافہ ہوا۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد گاڑیوں کی قیمتیں بڑھی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں