بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر وی وی ایکس لکشمن بھی محمد رضوان کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔
تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر وی وی ایکس لکشمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر محمد رضوان کے بیمار ہونے کے باوجود سیمی فائنل کھیلنے تعریف کی۔
وی وی ایکس لکشمن نے لکھا کہ ’محمد رضوان جرأت، عزم اور قوت کی شاندار مثال ہیں۔‘
سابق بھارتی کھلاڑی نے لکھا کہ ’پاکستان جیتا تو نہیں لیکن رضوان کا آئی سی یو سے آکر فائٹنگ اسپرٹ دکھانا متاثر کن ہے۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’کھیل ایک استاد ہے جس سے ہر کسی کو سیکھنے کے لیے بہت کچھ ملتا ہے۔‘
A great example of courage, determination and resilience. Might not have ended up on the winning side, but Mohd. Rizwan’s grit and fight after being in ICU for two days, truly inspiring. Sport is a great teacher and there is so much to learn from everyone. pic.twitter.com/O2PatLEuWJ
— VVS Laxman (@VVSLaxman281) November 12, 2021
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنل سے قبل محمد رضوان سینے میں تکلیف کی وجہ سے دو دن اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
محمد رضوان نے بیماری کے باوجود آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل کھیلا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی تھی۔
یاد رہے کہ ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ محمد رضوان نے کہا جان بھی چلی جائے کھیلوں گا کیونکہ یہ اعزاز ہے، رضوان کاجذبہ دیکھ کرانہیں میدان میں اتارا گیا تھا۔