اشتہار

متحدہ عرب امارات میں 4 تعطیلات، ایئرلائنز کے خصوصی کرایے

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات کی ایئرلائنز نے 4 چھٹیوں میں مسافروں کے لیے خصوصی کرایوں کا اعلان کر دیا۔

یواے ای میں سال کے آخر میں 4 دنوں کی تعطیلات ایک ساتھ آرہی ہیں شہریوں کو یہ وقفہ یکم دسمبر سے 4 ‏دسمبر بروز ہفتے تک جاری رہے گا۔

اماراتی ایئرلائنز نے قومی دن کی تعطیلات کے دوران رہائیشوں کو بیرون ملک چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کے ‏لیے خصوصی پیکجز متعارف کروائے ہیں۔

- Advertisement -

ایئرعربیہ نے اعلان کیا ہے کہ 11 مقامات پر تعطیلات کے پیکج کی شروعات کرغرستان کے دارالحکومت بشکیک ‏تک 1249 درہم فی کس سے ہے۔

شارجہ کی کم لاگت والی کیریئر نے الماتی اور سلالہ کے لیے خصوصی پیکجز متعارف کروائے ہیں جو کیف کے ‏لیے 1499 درہم، ماسکو کے لیے 1649 درہم، باکو کے لیے 1675 درہم، استنبول اور تبلیسی 1799 اور 1949 درہم، ‏تاشقند کے لیے 1999 اور نیروبی کے لیے 3359 درہم کے ٹکٹ رکھے ہیں۔ اس پیکج میں ریٹرن ٹکٹ، ناشتہ، 3 ‏راتوں کا ہوٹل قیام بھی شامل ہے۔

فلائی دبئی نے باکو، یریوان، بلغراد، مالدیپ، شرم الشیخ، زنجبار، ترانہ، سراجیوو اور دیگر مقامات کے لیے زبردست ‏پیکجز کا اعلان کیا ہے۔ اس میں کم سے کم پیکج1549 درہم سے شروع ہوگا جس کی بکنگ 20 سے 29 نومبر تک ‏کی جا سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں