اشتہار

انشورنس کا لالچ، ٹانگوں سے محروم شہری اپنے ہی جال میں پھنس گیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست اوہائیو میں انشورنس کی بھاری رقم حاصل کرنے کی لالچ میں ایک شخص کو ٹرین کے سامنے آکر اپنی ٹانگیں کٹوانے پر سزا ہوگئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو کے گاؤں ہنگارین سے تعلق رکھنے والے شہری سندور سی ایس 2014 میں انشورنس کی رقم حاصل کرنے کے لیے از خود ٹرین کے نیچے آگیا تھا۔

ٹرین کے نیچے آنے کی صورت میں سندور کی دونوں ٹانگیں کٹ گئیں تھیں اور وہ وہیل چیئر پر آگیا تھا، جس کی بنیاد پر اُس نے انشورنس کمپنی سے رابطہ کیا اور اپنی پالیسی کے مطابق رقم حاصل کرنے کے لیے درخواست کی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق شہری کو انشورنس کی مد میں 24 لاکھ پاؤنڈ کی خطیر رقم ملنا تھی، جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 55 کروڑ 60 لاکھ 61 ہزار 394 روپے کے قریب بنتی ہے۔

کمپنی نے جب اس معاملے کی تحقیقات شروع کیں تو معلوم ہوا کہ شہری جان بوجھ کر ٹرین کے سامنے آیا اور اسٹیشن کے قریب اُس وقت ٹانگیں پٹریوں کی طرف لٹکا کر بیٹھا جب ٹرین آرہی تھی۔

مزید پڑھیں: کویت کی انشورنس کمپنیوں کا انکار، بزرگ مسافر بڑی مشکل میں پھنس گئے

تحقیقات میں جب 54 سالہ شخص کی چالاکی سامنے آئی تو کمپنی نے اُس کے خلاف کیس کیا، جو 7 سال تک زیر سماعت رہا اور اب عدالت نے اُس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

عدالت نے انشورنس کی رقم حاصل کرنے کے لیے اپنی زندگی داؤ پر لگانے والے شہری کو  جرم ثابت ہونے پر دو سال قید جبکہ عدالتی فیس کی رقم بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں