تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

وفاقی وزیر نے پانچ ہزار ملازمتوں کی خوش خبری سنادی

کراچی: وفاقی وزیر  برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کراچی میں آئی ٹی پارک کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے پانچ ہزار نوجوانوں کو روزگار دینے کی خوش خبری سنادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی پریس کلب میں قائم ہونے والے پہلے منفرد ڈیجیٹل اسٹوڈیو کی افتتاحی تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ اور کراچی کی ترقی کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کراچی میں آئی ٹی پارک کا سنگِ بنیاد رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے خوش خبری سنائی کہ اس کی تعمیر کے بعد پانچ ہزار نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ امین الحق کا کہنا تھا کہ ’حیدر آباد جامشورو میں بھی آئی ٹی کے حوالے  سے کام کررہے ہیں ، منسٹری آئی ٹی نے ایپ تیار کی، جس میں مختلف چیزوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیاگیا، وزیر اعلی سندھ کو بھی ایپ کے لیے خط لکھا مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’آئی ٹی کے چینلجز سے آگاہ ہیں، تمام منسٹری پیپر لیس ہوگئی ہے کیونکہ اب تمام وزاتوں میں لیب ٹاپ پر کام کیا جاتا ہے، کابینہ اجلاس بھی کاغذ کے بغیر کیا جارہا ہے جبکہ پارلیمنٹ اجلاس کے لیے بھی پیپر لیس کرنے کا منصوبہ تیار کررہے ہیں‘۔

امین الحق کا کہنا تھا کہ ’پاکستان ترقی کے منازل طے کررہا ہے، کراچی ایپ کے حوالے سے ہم نے منصوبہ تیار کیا ہے، آئی ٹی کی مصنوعات میں سینتالیس فیصد ایکسپورٹ بڑھی ہے، ہم اقدامات کر کے مزید ایکسپورٹ بڑھائیں گے‘۔

انہوں نے بتایا کہ نائن ون ون ہیلپ لائن پر کام کررہے ہیں، اس ہیلپ لائن کے نمبر ہر تمام ادارے آن بورڈ ہوں گے۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ کراچی کی آبادی کو کم دکھانے پر ہم نے کام کیا، اسی سال مردم شماری کے حوالے سے کام کردیا گیا ہے، نیا الیکشن نئی مردم شماری کے مطابق ہوگا، نئی مردم شماری ڈیجیٹل مردم کے اصول کے مطابق ہوگی جبکہ گرین لائن کا منصوبہ اسی ماہ شروع ہوجائے گا، کے فور منصوبہ کے لیے بھی کوشش ہے کہ اُسے وقت پر مکمل کرلیں‘۔

Comments

- Advertisement -