اشتہار

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی فائنل: وسیم اکرم کی فیورٹ ٹیم کون سی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی فائنل میں کس ٹیم کو سپورٹ کرینگے، خود ہی لیجنڈ نے بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم نے ذیابیطس کےعالمی دن پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے میچ میں آسٹریلیا کوسپورٹ کروں گا، وجہ صاف ہے کہ میری بیوی شنیرا اکرم کا تعلق بھی آسٹریلیا سے ہے، اسی لئے میں اپنی بیوی کوسپورٹ کروں گا۔

ذیابیطس پر گفتگو کرتے ہوئے سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ میں 27 سال کی عمر میں ذیابیطس کا مریض بن گیاتھا، اس وقت اتنی معلومات نہیں تھی اس مرض سےکیسےبچاجائے؟ اب میں نے ایک روٹین ترتیب دی ہےتاکہ صحت برقرار رکھ سکوں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: کون بنے گا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فاتح؟ فیصلہ آج ہوگا

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ جوانی میں بہت پارٹیاں کیں لیکن اب لائف اسٹائل مختلف ہے، اب پہلی ترجیح صحت کی بہتری ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں ہر سال 14نومبر کو انٹرنیشنل ذیابیطس فیڈریشن (آئی ڈی ایف) کے تحت شوگر کا عالمی دن منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد دنیا میں عام آگاہی پھیلانا اور انسولین کے موجد فریڈرک بینٹنگ کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں