جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سماجی کارکن محمد زادہ آگرہ کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

مالاکنڈ : سماجی کارکن محمد زادہ آگرہ کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے واردات میں استعمال ہوااسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی کارکن محمد زادہ آگرہ کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ نے ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ واردات میں استعمال ہوااسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرلیا ہے ، فرانزک ٹیموں اور خفیہ اداروں کی محنت سے ملزمان گرفتار کیے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ محمد زادہ کاقتل منشیات مافیا سے منسلک کیس ہے، محمد زادہ نارکوٹکس فورس تشکیل دینے جارہے تھے جبکہ 30منشیات فروشوں کی گرفتاری بھی ہوئی تھی۔

یاد رہے 9 نومبر کو سماجی کارکن محمد زادہ کو موٹر سایکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ، پولیس کا کہنا تھا کہ وہ شام کے وقت گھر واپس جا رہے تھے کہ ان کو نشانہ بنایا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں