ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سابق چیف جسٹس جی بی کے انکشافات، اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹس لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف اور مریم نواز کی اپیلوں سے متعلق گلگت بلتستان کورٹ کے سابق جج کے انکشافات کا نوٹس لے لیا ،عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ کی جانب سے سٹوری دینے والے صحافی کو طلب کیجانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف اور مریم نواز کی اپیلوں سے متعلق گلگت بلتستان کورٹ کے سابق جج کے انکشافات پر معاملے کا نوٹس لے لیا۔

عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہہائی کورٹ کے جج کا نام آنے کے بعد نوٹس لیا گیا ہے ، ہائی کورٹ کی جانب سے اسٹوری دینے والے صحافی کو طلب کیجانے کا امکان ہے۔

اہم سماعت کچھ دیر بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو گی ، چیف جسٹس اطہر من اللہ سماعت کریں گے۔

یاد رہے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے جسٹس ریٹائرڈ رانا شمیم کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے مقامی اخبار کی خبر کو حقائق کے منافی قرار دیا تھا۔

سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ رانا شمیم بطورچیف جسٹس گلگت بلتستان عہدے کی ایکسٹینشن مانگ رہے تھے، جو میں نے منظورنہیں کی، رانا شمیم کے سفید جھوٹ پر کیا جواب دوں، ممکن نہیں اپنے خلاف چلنے والی خبروں کی وضاحتیں دیتا پھروں۔

بعد ازاں جسٹس ریٹائرڈ راناشمیم نےسابق چیف جسٹس ثاقب نثار کاالزام مستردکردیا اور کہا اپنے حلف نامے پر قائم ہوں، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے پاس مجھے ایکسٹینشن دینے کا اختیار ہی نہیں تھا۔

خبر کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ راناشمیم نےحلف نامہ دیا ہے کہ اس وقت کےچیف جسٹس ثاقب نثارنے ہائی کورٹ کے جج کو فون پر کہا کہ 2018 کے انتخابات تک نوازشریف اورمریم نوازکو جیل میں رہنا چاہئے۔

اہم ترین

مزید خبریں