اشتہار

وزیراعظم کا بڑا فیصلہ؛ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی تجویز مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی تجویز مسترد کر دی۔

وزارت خزانہ نے پٹرول اور ڈیزل پر5 ،5روپے بڑھانےکی تجویز دی تھی تاہم وزیراعظم نے عوامی مفاد کی خاطر ‏اضافے کی سمری مسترد کر دی۔

16نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت ‏کی ہے سیلزٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ کامعاملہ کابینہ کو بھیجا جائے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کےریلیف کوترجیح دے رہی ہے اور عوام پرپڑنے والے بوجھ کو ‏حکومت خودبرداشت کررہی ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے 5 نومبر کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا ، جس کے باعث ‏پیٹرولیم مصنوعات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچیں تھیں۔

وزارت خزانہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 3 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا ، جس کے ‏بعد پیٹرول کی نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے سے بڑھ کر 145 روپے 82 پیسے ہوگئی تھی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا ، جس کے بعد اس کی قیمت 134 روپے 48 ‏پیسے سے بڑھ کر 142 روپے 62 پیسے ہوگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں